اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان میں حکومت مخالف مظاہرہ، 50 سکیورٹی اہلکار زخمی - لبنان میں حکومت مخالف مظاہرہ

مغربی ایشیائی ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں کم از کم 52 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

لبنان میں حکومت مخالف مظاہرہ، 50سیکورٹی اہلکار زخمی

By

Published : Oct 19, 2019, 11:55 AM IST

لبنان داخلی سلامتی دستہ (آئی ایس ایف) کے مطابق جمعہ کو ہوئے حکومت مخالفت مظاہروں کے دوران 70لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

لبان میں معیشت کی خراب ہوتی حالت کی وجہ سے مظاہرین موجودہ حکومت کو برخاست کرنے کی مانگ پر دارالحکومت بیروت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعرات سے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

لبنان میں حکومت مخالف مظاہرہ، 50سیکورٹی اہلکار زخمی

مظاہرین نے ملک کے کئی بڑی شاہراہوں کو بند کردیا ہے۔

مظاہرین دارالحکومت بیروت میں تشددپر اتر آئے اور پولیس پر بوتلیں پھینکنے لگے۔

مظاہرین کو منتشتر کرنے کے لیے پولیس نے ربر کی گولیاں اور آنسوگیس کا استعمال کیا۔

لبنان کے صدر مائکل آون نے کہاکہ پابندیوں اور مالیاتی ناکہ بندی کی وجہ سے ملک سنگین اقتصادی بحران کا سامنا کررہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details