یمن کے ایک فوجی عہدیدار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں یمن کی سرکاری فوج اور حوثی ملیشیا کے مابین پُرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ ایک فوجی اہلکار کے مطابق، 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
اس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ 'جھڑپوں نے ملک کے جنوب مغربی صوبہ تائز کے متعدد علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہفتہ کے روز تیل سے مالا مال صوبے مارب میں دیگر جھڑپوں میں زبردست شدت پیدا ہوگئی ہے'۔
حوثیوں نے مارب اور تائز میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے خلاف ہر طرف آپریشن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کے 60 کے قریب جنگجو اور سرکاری فوج کے 36 فوجی مارب کی شدید لڑائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری فوج کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب کی زیرقیادت اتحاد کے جنگی طیاروں نے مارب میں حوثی زیرقیادت مقامات کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حوثی گروپ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے زیرقیادت اتحاد نے 26 سے زیادہ فضائی حملے کیے، لیکن ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔