اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی کی موت - international news

گذشتہ کئی دنوں سے اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی کی موت ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی کی موت
اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی کی موت

By

Published : Sep 3, 2021, 11:21 AM IST

غزہ: اسرائیل اور غزہ پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ایک فلسطینی کی موت ہو گئی ہے۔

القصہ ریڈیو نشریات نے جمعرات کی دیررات اپنی رپورٹ میں اطلاع دی کہ مرنے والے کی عمر 26 سال ہے۔ یہ واقعہ جبالیہ مہاجر کیمپ میں پیش آیا۔ گذشتہ کئی دنوں سے اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی کی موت ہوئی ہے۔

مزاحمتی تحریک (حماس) کے زیر انتظام فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 سالہ احمد صالح کو اسرائیلی فوجیوں نے اسرائیل کی سرحد کے قریب مشرقی غزہ کی پٹی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے پانچ بچوں سمیت 15 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے پانچ کو گولی ماری گئی اور 10 دیگر کو آنسو گیس کی وجہ سے ہوئی دم گھٹ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details