عراق کے کرکک صوبے میں فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملے میں امریکی ٹھیکے دار ماراگیا اورکئی امریکی اور عراقی فوجی زخمی ہوگئے۔
امریکی فوج نے بیان جاری کرکے کہا 'فوجی ٹھکانے پر ہوئے راکٹ حملے میں ایک امریکی ٹھیکے دار مارا گیا ہے اور امریکی فوج اور عراقی فوج کے کئی جوان زخمی ہوئے ہیں'۔
اپنے اس بیان میں کتنے فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں یہ نہیں بتایا گیا ہے۔ وہیں مقامی میڈیا کے مطابق فوجی ٹھکانے پر 30 راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس موقع امریکی فوجی بھی وہاں تعینات تھے۔
واقع عراق میں کے ایک میلیٹری بیس پر پیش آیا، جس میں دائش مخالف فوج، عراقی فوج اور یو ایس فورسز موجود تھی۔ یہ حادثہ عراق کے نجی وقت کے مطابق رات سات بج کر بیس منٹ پر پیش آیا۔