سعودی حکومت نے نجی سیکٹر میں ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ہفتے کی دو تعطیل کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود سے آن لائن استفسار کیا گیا تھا کہ نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ وضاحت کردیں۔
وزارت نے جواب دیا کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔
سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کردیا جائے گا۔