عمان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر82،050 ہوگئی۔
عمان میں کورونا وائرس سے 82،050 افراد متاثر - عمان میں کورونا وائرس
عمان میں کورونا وائرس کے متاژرین میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ہلاکتوں کی تعداد 533 ہوگئی ہے۔
عمان میں کورونا وائرس سے 82،050 افراد متاثر
وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76،720 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 533 ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد وزارت کیسزیا اموات کی روزانہ تعداد کا اعلان نہیں کرے گی اور صرف کیسز کا اعلان کیا جائے گا۔
اس دوران عمان کے وزیر صحت احمد السعیدی نے منگل کو روس سے کورونا ویکسین درآمد کئے جانے والی خبروں کی تردید کی ہے۔