اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 253 ہوئی - etv bharat urdu

سول دفاعی ٹیموں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ملبہ ہٹائے جانے کی کاروائیوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

Palestinians killed in Israeli attacks
Palestinians killed in Israeli attacks

By

Published : May 25, 2021, 8:27 PM IST

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ اور اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ شدہ مکانوں کے ملبے، لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور سول دفاعی ٹیموں نے اس دوران چار لاشیں برآمد کی ہیں۔ جس کی وجہ سے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 253 تک جا پہنچی۔ یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سول دفاعی ٹیموں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ملبہ ہٹائے جانے کی کاروائیوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 253 ہو گئی ہے جن میں 66 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں ”مستاربین“ کے نام سے منسوب اسرائیلی سول پولیس نے ایک فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملوں میں 2 فلسطینی شہری زیر علاج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر 10 مئی کو شروع ہونے والے حملے حماس کے ساتھ 21 مئی کو طے پانے والی فائر بندی کے بعد رک گئے تھے۔

الا اماری مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان کی گاڑی پر فائر نگ کی گئی جس سے یہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع یہودی کالونی کے جوار میں سڑک سے گزرنے والے 16 سالہ فلسطینی بچے کو اسرائیلی گاڑیوں پر پتھر پھینکنے کے دعوے کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر ڈالا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details