اردو

urdu

ETV Bharat / international

افعانستان میں 20 عسکریت پسند ہلاک - عسکریت پسند

افغانستان کے غزنی صوبہ میں طالبان کے خلاف جاری سلامتی دستوں کی مہم میں گزشتہ 24گھنٹے میں کم از کم 20 عسکریت پسند ہلاک کردیے گئے اور سلامتی دستوں نے 21گاؤں پر پھر سے کنٹرول کرلیا ہے۔

افعانستان میں 20 عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Apr 17, 2019, 5:45 PM IST

صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ حاسن آباد گاوں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں کمانڈر قاضی حسن سمیت 9 عسکریت پسند مارے گئے۔ اس کے بعد غزنی شہر میں امن و قانون نظام بحال ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں کئی عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مہم میں سلامتی دستوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details