یک بعد دیگرے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ نے پوری دنیا کو اپنی چپٹ میں لے رکھا ہے۔ابھی دنیا میں اومیکرون کا خطرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، اسی درمیان قبرص میں کورونا کا ایک نیا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون Deltacron identified in Cyprus سامنے آیا ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قبرص میں ایک نیا کورونا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون سامنے آیا ہے۔ New coronavirus variant identified in Cyprus
یروشلم پوسٹ نے سائپرس میل کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون Deltacron کے علامات ڈیلٹا ویریئنٹ سے ملتے جلتے ہیں اور اس میں اومیکرون ویریئنٹ جیسے کچھ میوٹیشنز بھی ہیں، اسی لیے اسے ڈیلٹاکرون کہا گیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔
قبرص سے لیے گئے 25 نمونوں میں مجموعی طور پر اومیکرون ویریئنٹ کے 10 میوٹیشنز پائے گئے۔ 25 نمونے میں سے 11 نمونے ان لوگوں کے تھے جو وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے، جب کہ 14 عام آبادی سے لیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: New Covid Variants: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص