عمان کی وزارت صحت نے گذشتہ روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ سارے نئے متاثرین عمان کے شہری ہیں۔
عمان میں کورونا کے 284 نئے کیسز
عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 284 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 625 ہو گئی ہے۔
عمان میں کورونا کے 284 نئے کیسز
آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس کے یہ سارے نئے کیسز کمیونٹی ٹرانسمشن کے ہیں۔ اس دوران کورونا کے 47 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، جس سے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 350 ہوگئی ہے۔
عمان میں کورونا وائرس سے دو مزید افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 20 ہوگئی۔ وزارت صحت نے لوگوں سے قرنطینہ کے ضابطوں پر عمل کرنے، صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے اور عوامی مقامات پر نماز نہ اداکرنے کی اپیل کی ہے