اردو

urdu

نیتن یاہو اسرائیل-متحدہ عرب امارات کے امن معاہدہ میں حصہ لیں گے

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو آئندہ ہفتہ واشنگٹن میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے مابین امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

By

Published : Sep 9, 2020, 1:28 PM IST

Published : Sep 9, 2020, 1:28 PM IST

benjamin netanyahu
benjamin netanyahu

نیتن یاہو نے کہا کہ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امن معاہدہ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تاریخی تقریب میں شرکت کرنے کے حوالہ سے پرجوش ہوں۔

اس معاہدے پراسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دستخط کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کریں گے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 13 اگست 2020 کو اپنے سفارتی تعلقات کا اعلان کیاتھا ۔

یہ بھی پڑھیے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجموعی اثاثوں میں 60 کروڑ ڈالر کی کمی

متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسراعرب ملک ہے۔

دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد’ایل ال‘ دونوں ممالک کے مابین اپنی پہلی تجارتی پرواز شروع کردی ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین کئی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details