اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیتن یاہو نے بحرین کے وزیر صنعت سے ملاقات کی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے زائد بن رشید الزیانی سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے ایک ماہ ہوچکا ہے۔

Netanyahu meets Bahrain's Minister of Industry
نیتن یاہو نے بحرین کے وزیر صنعت سے ملاقات کی

By

Published : Dec 2, 2020, 8:17 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بیت المقدس میں بحرین کے وزیر صنعت و تجارت اور سیاحت زائد بن رشید الزیانی سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے ایک ماہ ہو چکا ہے۔

نیتن یاہو نے بحرین کے وزیر صنعت سے ملاقات کی

ستمبر میں ہوئے معاہدے میں امریکہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ اکتوبر میں، دونوں ممالک نے باضابطہ تعلقات قائم کر لیے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔

یہ کامیابی مشرق وسطی کے تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے جس میں اسرائیل اور خلیجی ممالک ایران کو ایک باہمی خطرہ کے طور پر دیکھتے ہیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ میں اضافہ کر رہاہے۔

مزید پڑھیں:

آئندہ ہفتے برطانیہ میں کووڈ 19 ویکسین ہوگی دستیاب

رواں برس کے معاہدے تک، مصر اور اردن واحد ایسی عرب ریاستیں تھیں جنہوں نے بالترتیب 1979 اور 1994 میں امن معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details