اردو

urdu

ETV Bharat / international

اخوان المسلمون کے 11 ارکان کو عمر قید - اخوان المسلمون

مصر میں ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے اہم رہنما محمد بدیع سمیت گیارہ افراد کو 2011ء میں عرب بہاریہ تحریک کے دوران جیل توڑنے کے جرم میں قصوروار قرار دیا ہے۔

اخوان المسلمون کے 11 ارکان کو عمر قید

By

Published : Sep 8, 2019, 8:28 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:39 PM IST

مصری عدالت نے مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے اعلیٰ رہنما محمد بدیع سمیت گیارہ افراد کو 2011 میں جیل توڑنے کے جرم میں قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

ہفتہ کے روز سماعت کے دوران عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ آٹھ اور افراد کو ناکافی شواہد کی بنا پر برّی کردیا ہے اور سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی مرحوم کے خلاف الزامات ختم کردیے ہیں۔

ڈاکٹر مرسی جون میں قاہرہ ہی کی عدالت میں اپنے خلاف ایک اور مقدمے کی سماعت کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔

ڈاکٹر محمد مرسی، محمد بدیع اور دوسرے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف قاہرہ کی فوجداری عدالت میں حسنی مبارک کے خلاف 2011ء کے اوائل میں عوامی احتجاجی تحریک کے دوران جیل کی عمارتوں کو نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اخوان المسلمون کے رہنماؤں پر قتل ، اقدام ِقتل ، جیل کے اسلحہ ڈپو سے ہتھیاروں کو لوٹنے اور حماس ، حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں اور دوسرے مجرمین کو جیلوں سے بھگانے کے الزامات میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

welcome

ABOUT THE AUTHOR

...view details