اردو

urdu

ETV Bharat / international

سوڈان میں قبائلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 پہنچی - بنی عامر اور نوبا برادریوں کے مابین

پورٹ سوڈان میں گزشتہ سال بنی عامر اور نوبا برادریوں کے مابین ہوئی اسی طرح کی جھڑپ میں 37 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

Sudanese
Sudanese

By

Published : Aug 13, 2020, 12:47 PM IST

سوڈان کے شمال مشرقی شہر پورٹ سوڈان میں قبائلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے اور 87 زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بحیرہ احمر( ریاست) میں ہوئی جھڑپوں میں 13 افراد مارے گئے تھے اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

التغیار اخبار نے بتایا کہ بینی عامر اور نوبا برادری کے لوگوں کے درمیان اتوار کے روز پورٹ سوڈان میں جھڑپیں ہوئی تھی۔ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے اور 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بحیرہ احمر ریاست کے گورنر نے تشدد بھڑکنے کے بعد منگل کے روز پورٹ سوڈان میں کرفیو نافذ کردیا۔

واضح رہے کہ پورٹ سوڈان میں گزشتہ سال بنی عامر اور نوبا برادریوں کے مابین ہوئی اسی طرح کے جھڑپ میں 37 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details