اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل: کورونا متاثرین کی تعداد 84 ہزارسے زائد

اسرائیل میں فی الحال کورونا وائرس کے 25،108 فعال کیسز ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Aug 11, 2020, 11:51 AM IST

اسرائیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 1720 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد84،722 ہوگئی۔

یہ اطلاع منگل کے روز اسرائیلی وزارت صحت نے دی۔ وزارت کے مطابق ملک میں اس وبا کے 1720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 84،722 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران مہلک وبا سے 13 کورونا مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 613 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں 1465 مزید افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 58،998 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 25،108 فعال کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details