اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین ( یو این ایچ سی آر ) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے یہ اطلاع دی۔
تیونس میں کشتی غرقاب، 80 افراد ہلاک - Humanitarian Relief Agency
تیونس کے سمندری خطے میں مہاجرین سے بھری ایک کشتی کے ڈوب جانے سے اس میں سوار 80 سے زائد افراد کے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
more-than-80-people-are-feared-drowned-following-a-boat-disaster-off-tunisia-1
اس حادثے میں بچے لوگوں کے حوالے سے یو این ایچ سی آرنے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی شب کو پیش آیا۔ وہاں سے گزر رہے تیونس کے ماہی گیر وں نے چار مہاجرین کو بچا کر کنارے پر لائے جن میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی۔
تیونس کے جارجس میں دو مہاجرین کی امداد کی جا رہی ہے جبکہ ایک مہاجرین کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ یہ کشتی بحیرہ روم پار کرکے اٹلی کی طرف جا رہی تھی۔