اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران 1،330 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلال احمر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
ہلال احمر نے اپنے بیان میں کہا کہ "طبی عملے نے فلسطین کے زیر کنٹرول والے علاقوں میں اسرائیلی فوجی حملوں سے زخمی ہونے والے 1،334 فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی ہے، جو مسلسل آٹھویں روز بھی جاری ہے۔"
انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں 892 فلسطینی اسرائیلی پولیس افسران کے آنسو گیس کے استعمال سے، 233 ربڑ کی گولیوں سے، 171 فائرنگ سے اور 38 دیگر آتش زنی سے زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 101 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلال احمر نے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز زخمی فلسطینیوں کی مدد کرنے سے روک رہی ہیں اور اسے "بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین میں 2014 کے بعد سے یہ سب سے بدترین صورتحال ہے۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی باشندوں پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ حملے کیے جانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔