جنوبی یمن کے لحج صوبہ میں ایک فوجی ٹھکانہ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 30 یمنی فوجیوں کی موت جبکہ 60 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک مقامی فوجی افسر نے یہ اطلاع دی۔
افسر نے بتایا کہ 'حوثی باغیوں نے لحج صوبہ میں ایک فوجی ٹھکانہ پر تین میزائلوں سے حملہ کیا جس میں 30 فوجیوں کی موت ہوگئی۔
افسر کے مطابق جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت فوجی صبح مشق کے لئے جمع ہوئے تھے۔ زخمی فوجیوں کو فوری طورپر سرحدی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔