پلوامہ میں 14 فروری کو ہونے والے خودکش حملے کے بعد بالاکوٹ میں شدت پسند تنطیم جیش محمد کے کیمپ کو بھارتی فضائیہ نے گزشتہ ہفتے فضائی حملے کا نشانہ بنایا جہاں خودکش حملوں کی تربیت دی جاتی تھی۔
پلوامہ خودکش حملے کے بعد بالاکوٹ میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے کیمپ کو ( آئی اے ایف) نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جہاں پر خودکش حملوں کی تربیت دی جاتی تھی۔
سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تسلیم کیا تھا کہ جیش محمد کے چیف پاکستان میں ہیں اور بیمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت پیش کرتا ہے تو پاکستانی حکومت تنظیم کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی۔