یونیسیف کے سربراہ ہنیریٹا فورے نے بدھ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 15 اراکین سے چار سال سے جنگ سے دوچار رہے یمن میں امن بحالی کے لئے اقدام کرنے کی اپیل کی۔ محترمہ فورے نے کہا کہ کسی بھی جنگ میں بچے براہ راست متاثر ہوتے ہیں اور یمن میں چار سال میں سات ہزار 300 سے زیادہ بچے ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں سنگین طورسے زخمی ہیں۔
یمن میں لاکھوں بچوں کی زندگیاں داؤ پر:اقوام متحدہ - YEMEN
یونائٹیڈ نیشنل چلڈرن فنڈ ( یونیسیف )نے کہا ہے کہ جنگ سے متاثر یمن میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بچوں کی زندگیاں داؤ پر ہے اور انہیں فورا امداد کی ضرورت ہے۔
یمن میں لاکھوں بچوں کی زندگیاں داؤ پر
انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری اعدادوشمار ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حقیقی اعدادوشمار کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے یمن میں ایک اسکول پر حوثی علیحدگی پسندوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان اہل خانہ کے دکھوں کا تصور نہیں کرسکتے جن کے بچے اسکول سے گھر نہیں لوٹے۔ علیحدگی پسندوں نے یمن کی راجدھانی صنعا میں ایک اسکول پر حملہ کیا جس میں 14 بچے مارے گئے۔ یہ کوئی واحد واقعہ نہیں ہے۔