رپورٹ کے مطابق 'زمین سے ہوا میں مار کرنے والے دو ٹام ایم- 1 میزائل سے بوئنگ 737-800 طیارہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 8 جنوری کو پرواز کے بعد طیارہ کا 8،100 فٹ کی بلندی پر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا تھا جس کے بعد وہ ایک عوامی پارک کے پاس گر کر تباہ ہوگیا۔'
'میزائل کا شکار ہوا تھا یوکرین کا مسافر بردار طیارہ' - ایران کے شہری ہوا بازی
ایران کے شہری ہوا بازی کے شعبہ نے دوسری ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 'تہران ہوائی اڈہ سے پرواز کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہونے والے یوکرین ایئر لائنز کا طیارہ انسانی غلطی کی وجہ سے ٹام ایم -1 میزائل کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثہ میں 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔'
'میزائل کا شکار ہوا تھا یوکرین کا مسافر بردار طیارہ'
قابل ذکر ہے کہ 'ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے ایران نے غلطی سے یوکرین ایئر لائنز کے طیارہ کو نشانہ بنا دیا تھا جس میں یوکرین، افغانستان، کینیڈا، جرمنی، ایران، سویڈن اور برطانیہ کے شہری سوار تھے۔'
اس حادثے میں موجود تمام لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 8:50 PM IST