اردو

urdu

ETV Bharat / international

'لبنان کو بین الاقوامی امداد کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت '

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے کہا کہ لبنان کی نئی حکومت کو بین الاقوامی ا مداد حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو

By

Published : Jan 23, 2020, 2:56 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:52 AM IST

پومپيو نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ لبنان کی نئی حکومت ٹھوس اصلاحات کو لاگو کرنے اور بدعنوانی سے لڑنے کے لئے لبنان کے لوگوں کے مطالبات کے مطابق کارروائی اور شفافیت کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا صرف ایک حکومت حقیقی اور ٹھوس اصلاحات کے لئے فعال اور مصروف عمل ہے، جو لبنان کو بین الاقوامی امداد کے لئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے گی۔
اس سے ایک دن پہلے لبنان میں پولیس اور نئی حکومت کے مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ صدر مشیل اؤن نے منگل کو وزیر اعظم حسن زیب کی نئی کابینہ کی تشکیل دئے جانے پر دستاویزات پر دستخط کئے۔ خیال رہے ٹرمپ انتظامیہ لبنان کی ا مداد پر غور کر رہی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details