اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز - دنیا بھر میں 60 ملین سے زیادہ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں

لبنان کو فائزر بائیو ٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ مل گئی ہے جس کے بعد وہاں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وہیں، وزیر اعظم حسن دیاب نے کہا ہے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں گے۔

lebanon launches covid vaccine drive, pm hassan diab to wait turn
لبنان میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

By

Published : Feb 14, 2021, 5:29 PM IST

لبنان میں کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے بعد کورونا ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم حسن دیاب کا کہنا ہے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں گے۔

لبنان کو فائزر بائیو ٹیک کی 28 ہزار 500 خوراکیں ملنے کے بعد کووڈ ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔

لبنان میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں ڈرامائی اضافے اور وائرس سے نمٹنے کی بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان لبنانی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو سخت کر دیا ہے، جس میں ایک ماہ کے لیے 24 گھنٹے کا کرفیو بھی شامل ہے، حالانکہ اس ہفتے حکومت نے کچھ پابندیاں ختم کرنا شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی عراق میں ترکی کے 13 شہری ہلاک

دریں اثنا، عالمی سطح پر کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 108 ملین سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ اموات کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکہ کے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں 60 ملین سے زیادہ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details