معاشی بحران سے دوچار لبنان کئی ماہ سے ایندھن کی قلت کا شکار ہے اور بیشتر لبنانی عوام بجلی حاصل کرنے کیلئے پرائیویٹ جنریٹرز کا استعمال کر رہی ہے۔
تاہم اطلاعات ہیں کہ اب لبنان میں دو بڑے پاور اسٹیشن بند ہونے سے پورے لبنان میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور ملک میں اندھیرا چھا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنان میں بجلی کی بندش مزید کچھ دنوں تک جاری رہے گی۔