متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کووڈ 19 وبا کے 375 نئے معاملوں کے ساتھ ملک میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 59921 ہوگئی۔
متحدہ عرب امارات کی صحت اور روک تھام کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔
وزارت کے مطابق اس عرصے کے دوران 297 افراد کے صحت مند ہونے سے ملک میں اس وبا سے 53202 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔