اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا کے 2308 نئے معاملے

اسرائیل کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 'ملک بھر میں تاحال کورونا وائرس سے متاثر ہو کر 3212 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں، جنھیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے'۔

latest updates of corona virus in israel
اسرائیل میں کورونا کے 2308 نئے معاملے

By

Published : Jul 29, 2020, 1:00 PM IST

اسرائیل میں 29 جولائی 2020 کے دوپہر تک کورونا وائرس کے 2308 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو ملک میں ایک دن میں آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی۔

اس سے قبل 22 جولائی کو ایک دن میں کورونا کے 2043 معاملے درج کئے گئے تھے۔ کورونا کے معاملے بڑھنے سے یہاں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 66293 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 486 ہوگئی ہے۔

اسرائیل کے محکمہ صحت کے مطابق 'ابھی بھی 739 مریضوں کا اسپتالز میں علاج چل رہا ہے۔ 5049 لوگوں کے ٹھیک ہونے سے کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3212 ہوگئی ہے'

بتادیں کہ اسرائیلی کمپنی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تناظر میں بھارت کے بازاروں میں جراثیم کُش 'سی پی ڈی الکو اسٹیریلی' دوا سپلائی کرنی شروع کردی ہے جو اسکولوں، عوامی مقامات، کام کی جگہ اور گھروں کے تحفظ کے لئے مفید ہے۔


اسرائیلی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حل نینو زیڈ کوٹنگ سے تیار کیا گیا ہے۔ سی پی ڈی الکو اسٹیریلی برطانوی اور یورپی معیار کے ساتھ ساتھ امریکی، اسرائیلی اور بھارتی معیار کے مطابق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details