اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصر میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - مصر میں کورونا وائرس

مصر کی وزارت صحت کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں 788 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں'۔

latest updates of corona virus in egypt
مصر میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Sep 13, 2020, 9:56 AM IST

مصر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب اس ملک میں جان لیوا وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1000856 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں اس وبا سے مزید 20 مریض فوت ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5627 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 788 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ 83261 ہوچکی ہے۔

دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 2.84 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 9.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2،84،81،413 افراد کو متاثراور 915،356 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64،43،743 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،92،979 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وہیں بھارت میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 97،570 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 46،59،985 ہوچکی ہے ۔ وہیں اسی مدت کے دوران 1201 مریضوں کی موت کی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 77472 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details