اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات - کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات

مصرمیں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تقریبا ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

latest updates of corona virus in egypt
مصر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات

By

Published : Sep 2, 2020, 2:16 PM IST

مصرمیں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مصر میں کورونا وائرس کے 176 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 99،115 ہوگئی۔

مصر کی وزارت صحت کے مطابق 'ملک میں مزید 19 مریضوں کی ہلاکت کے بعد کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5،440 تک جا پہنچی ہے'۔

مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 'کورونا سے متاثر 899 مریضوں کی شفایابی یابی کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 73،828 تک جا پہنچی ہے'۔

مصر میں کورونا کا پہلا کیس فروری میں اور مارچ میں پہلی موات ہوئی تھی۔

بتادیں کہ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 11 ہزار 796 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 736 ہو چکی ہے۔


امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرکے 6029695 ہوچکی ہے اور اب تک 183،585 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برازیل جو دنیا کے کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اب تک اس ملک میں 3،90،8272 افراد وبا کا شکار جبکہ 121،381 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details