اردو

urdu

ETV Bharat / international

41سالہ کویتی گلوکارہ کی 65 سالہ بل گیٹس کو شادی کی پیشکش - اردو نیوز

رواں سال فروری ماہ میں بھی کویتی گلوکارہ کافی سرخیوں میں رہی تھیں کیونکہ انہوں نے اسلام مذہب کو چھوڑ کر یہودیت کو اختیار کر لیا تھا، اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر اس کی جانکاری دی تھی۔

Kuwaiti actress Shams lauds Bill Gates, offers to marry him
Kuwaiti actress Shams lauds Bill Gates, offers to marry him

By

Published : Nov 10, 2021, 1:40 PM IST

41 کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی 65 سالہ بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے بل گیٹس کا ایک بیان ری ٹوئٹ کیا جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔

41سالہ کویتی گلوکارہ کی 65 سالہ بل گیٹس کو شادی کی پیشکش

یہ بھی پڑھیں: بل اور میلنڈا گیٹس کا طویل رفاقت کے بعد طلاق لینے کا اعلان

شمس الاسلمی نے اس بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بل گیٹس کافی اسمارٹ (ذہین) شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈجیٹل دور کے چراغ ہیں، ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔

گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟‘

رواں سال فروری ماہ میں بھی کویتی گلوکارہ کافی سرخیوں میں رہی تھیں کیونکہ اس نے اسلام مذہب کو چھوڑ کر یہودیت کو اختیار کر لیا تھا، اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر اس کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہودیت کو زیادہ اعتدال پسند بتایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details