اردو

urdu

ETV Bharat / international

کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ - کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ

کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ قمرالکویت کے کیپ کینویرال میں لانچنگ سائٹ سے فالکن 9 لانچنگ وہیکل کے ذریعہ خلا میں روانہ کیا گیا۔

kuwait launches its first 1 kg satellite into space
kuwait launches its first 1 kg satellite into space

By

Published : Jul 1, 2021, 6:49 PM IST

کویت نے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ لانچ کیا ہے، جو ایک کلوگرام نینو سیٹلائٹ ہے۔

جمعرات کو کویت میں واقع آربیٹل اسپیس کمپنی کے بانی اور سی ای او بسام الفیلی نے کویت نیوز ایجنسی (کے یو این اے) کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ ’’کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ قمرالکویت کے کیپ کینویرال میں لانچنگ سائٹ سے فالکن 9 لانچنگ وہیکل کے ذریعہ خلا میں روانہ کیا گیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ ایس جے شنکر کویت کے دورے پر، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

عرب دنیا کی پہلی نینو سیٹلائٹ لانچنگ کمپنی کے بانی نے کہا کہ ’’کویت کے ذریعے لانچ کیا جانے والا مصنوعی سیارہ مائیکرو یا نینوومیٹرک جہتوں والا ایک تعلیمی سیٹلائٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس قسم کی سیٹلائٹ کو کیوب سیٹلائٹ یا کیوب سیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کا حجم دس کیوبک سنٹی میٹر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details