اردن ہوائی اڈے سے 5 اگست سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔
اردن سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن کے چیف کمشنر ہشام مسطو نے کہا ’’اردن جانے اور آنے والے مسافروں کے لئے کوئی پابندی نہیں ہوگی۔‘‘ انہیں ضروری ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ 5 اگست سے اردن سے بائیس ممالک کے لئے فلائٹ سروس کو بحال کیا جائے گا اور ہر دو ہفتوں میں اس سلسلے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ مسطو کے مطابق اردن آنے والے مسافروں کو یہاں پہنچنے پر انہیں جانچ سے گزرنا پڑے گا جبکہ یہاں سے جانے والے مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہی جانچا جائے گا۔
اردن کے وزیر صحت سعد جابر نے بتایا کہ اتوار کے روز ملک میں کورونا کے 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1168 ہوگئی ہے۔