اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ اور ترکی کی کوششوں سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا: اردوگان - طیب اردوگان۔مائک پنس میٹنگ

ترکی کے صدر طیب اردوگان نے کہا ہے کہ امریکہ اور انقرہ کی مشترکہ کوششوں سے علاقائی امن و استحکام میں مضبوطی آئے گی۔

امریکی نائب صدر نے ترک صدر سے ملاقات کی۔

By

Published : Oct 18, 2019, 4:54 PM IST


صدر طیب اردوگان نے یہ بات شمالی شام میں ترکی کی فوجی مہم کو ملتوی کرنے کے معاملے پر ہونے والے دو معاہدوں کے پیش نظر کہی۔

اس سلسلے میں ترکی اور امریکہ کے درمیان ایک دوطرفہ معاہدہ ہوا ہے۔
امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کے بعد مسٹر اردوگان نے اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شمالی شام میں كردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ (وائی پی جی ) کی فوج کو ہٹانے کے لیے 120 گھنٹے تک جنگ بندی کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس دوران ترکی اور شام كے سرحدی علاقے سے كرد قیادت والے دہشت گردوں اور اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف ترکی کی فوجی مہم موخر رہے گی۔
مسٹر اردوگان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جب ہم دہشت گردی کو شکست دیں گے تو کئی زندگیاں بچائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مشترکہ کوشش ہمارے علاقے میں امن و استحکام کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

ترک رجب طیب اردوگان کا ٹوئٹ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details