اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان - نیول سیکیورٹی کے تعاون کو فروغ دینا ہے

سعودی وزارت دفاع نے گذشتہ روز سعودی عرب اور امریکی افواج کی مشترکہ فضائی مشقوں کے شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں پہلی بار امریکہ اور سعودی عرب نے فضائی فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔

joint military exercises between saudi arabia and the united states air force
سعودی عرب اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

By

Published : Jan 29, 2021, 9:18 PM IST

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ مل کر فضائی مشقیں شروع کی ہیں۔

دوسری طرف، امریکی سینٹرل کمانڈ نے 'ٹویٹر' پر اپنے جنگی طیاروں'بی 52' کی خلیجی فضاﺅں میں تربیتی پروازوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب دوسری طرف حال ہی میں کثیر ملکی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔ سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک کی افواج پر مشتمل 'ڈیفنڈر 21' بحری مشقوں کا آغاز سعودی عرب کے مشرقی علاقے الجبیل میں قائم شاہ عبدالعزیز بحری اڈے میں گذشتہ ہفتے ہوا۔

سعودی عرب اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

مشترکہ مشقوں کا آغاز سعودی نیول فوج کے کمانڈر میجر جنرل ماجد بن ہزاع القحطانی کی موجودگی میں ہوا۔ مشقوں میں امریکی بحریہ کے دستوں کے ساتھ ساتھ برطانوی مائن سویپر اور سعودی عرب کی رائل بحری فوج نے حصہ لیا۔

ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی کو مستحکم کرنا، علاقائی پانیوں کے تحفظ کو محفوظ بنانا اور جنگی تجربات کا تبادلہ کرکے اتحادی ممالک بالخصوص مشقوں میں شریک ممالک کے مابین جنگی تیاریوں اور نیول سیکیورٹی کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details