اردو

urdu

ETV Bharat / international

جدہ یونیورسٹی میں تنگ جینس پر پابندی

یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے معاشرتی آداب اور اخلاق عامہ سے ہم آہنگ لباس اور سلوک اختیار کرنا اور روایات کی پابندی کرنا ہماری پہنچان ہونی چاہئے۔

Jeans banned at Jeddah University
جدہ یونیورسٹی میں تنگ جینس پر پابندی

By

Published : Oct 27, 2021, 1:23 PM IST

جدہ یونیورسٹی نے تدریسی عملے سمیت طلبہ پرتنگ پتلون اور غیر مناسب لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اردو نیوز نے سبق ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ یونیورسٹی کے احاطے میں مناسب لباس پہننا ضروری ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ’طلبہ اور عملے پر لازم ہے کہ وہ معاشرتی آداب اور اخلاق عامہ کا خیال رکھتے ہوئے مناسب لباس کا اہتمام کریں۔‘

یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے معاشرتی آداب اور اخلاق عامہ سے ہم آہنگ لباس اور سلوک اختیار کرنا اور روایات کی پابندی کرنا ہماری پہنچان ہونی چاہئے۔‘

یونیورسٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تنگ اور پھٹی پتلون کے علاوہ نیکر اور اس زمرے میں آنے والےغیر مناسب ملبوسات کے ساتھ یونیورسٹی کے احاطے میں داخلہ منع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد بحال کردی

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ ہدایت طلبہ سمیت تدریسی اور انتظامی عملے کے لیے ہے کہ وہ سعودی معاشرے کی عکاسی کرنے والے ملبوسات کے علاوہ اخلاق و آداب عامہ کا اہتمام کریں۔‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details