اردو

urdu

ETV Bharat / international

'عمرہ زائرین کو تمام سہولیات پہنچانا ہمارا فرض' - 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻

سعودی عرب میں کابینہ اجلاس کے دوران ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 'زائرین ہمارے مہمان ہیں، ان کے لیے تمام سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے۔'

It is our duty to provide all facilities to Umrah pilgrims
'عمرہ زائرین کو تمام سہولیات پہنچانا ہمارا فرض'

By

Published : Nov 6, 2020, 2:40 PM IST

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں عمرہ زائرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ویڈیو

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کے اہم امور کا جائزہ لیا گیا اور ملکی و بین الاقوامی امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ٹی 20 کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس کو بھی سراہا گیا۔

عمرہ زائرین لیے خصوصی اہتمام

کابینہ کے ارکان نے امکان ظاہر کیا کہ ٹی 20 اجلاس سے جی 20 ممالک کورونا کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کریں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں ماہ میں تا حال ایک لاکھ پچیس ہزار زائرین نے عمرہ ادا کیا۔ اس دوران ایک بھی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا کیس سامنے نہیں آیا۔

عمرہ زائرین لیے خصوصی اہتمام


عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے عمرے کی ادائیگی معطل رہی۔

جس کے بعد رواں ماہ کی شروعات میں عمرہ، روضۂ رسولؐ کی زیارت اور طواف کی مشروط اجازت مل گئی۔ عمرے کی اجازت ملتے ہی لاکھوں فرزندان توحید نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنی زندگی میں ایک بار مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر یعنی حج، زیارت اور عمرہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی یہ سب سے بڑی آرزو اور دلی تمنا ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details