اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانا ضروری نہیں
اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئے کھلی ہوا میں ماسک لگانے کی پابندی ہٹاد دی ہے۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے کہا ’پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائرکٹر ہیزی لیوی نے پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کے لئے سنیچر سے کھلی جگہوں پر ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا‘۔
وزارت نے لوگوں کو گھر سے باہر بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر تقاریب میں ماسک لگانے کی صلاح دی اور زور دے کر کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے لیکن لوگوں کے لئے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو، وہاں ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 20 دسمبر سے کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والے ممالک میں شمار کیا جانے لگا ہے۔
اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نے مارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ ہے کہ ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا۔
یو این آئی