اردو

urdu

By

Published : Sep 26, 2021, 3:30 PM IST

ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 4 فلسطینی جان بحق

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی جوان ہلاک جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے آج صبح جنین شہر اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

israeli troops kill four palestinians in west bank
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی جوان جان بحق

اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 4 فلسطینی نوجوانوں کو ہلاک اور دیگر 5 فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ مغربی کنارے میں عسکریت پسند گروپ حماس کے خلاف کارروائی کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں فائرنگ کے دوران کم از کم چار فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپ اتوار کے روز مہلک ترین شکل اختیار کرلیا اور اس سال غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین 11 روزہ جنگ کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک فلسطینی کو شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور تین دیگر جوان کو یروشلم کے شمال میں بِدو میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حماس کے ان کارندوں کے خلاف آپریشن کیا جو کہ مستقبل قریب میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے ان کی توقع کے مطابق کام کیا اور ان کی حکومت نے انہیں مکمل تعاون دے رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر حملہ اس وقت ہوا جب فلسطینی مسلح افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ اس نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا (WAFA) کے مطابق 22 سالہ اسامہ صبوح کو شمالی مغربی کنارے کے گاؤں برکین میں جنین کے قریب گرفتاری کے دوران جھڑپوں میں مارا گیا۔ لیں بِدو میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والے عسکریت پسند گروپ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کے روز کا قتل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القنو نے حریف فلسطینی اتھارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں رات میں چھاپے کے دوران فلسطینی بندوق برداروں کے ساتھ جھڑپ کی تھی جس میں چار فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، دو درجن سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ چھڑپوں اور احتجاج کے دوران مارے گئے ہیں۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ میں مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا اور کئی دہائیوں کے بعد سے درجنوں بستیاں قائم کی ہیں جہاں تقریبا 5 لاکھ آباد کار رہتے ہیں۔فلسطینی مغربی کنارے کو اپنی مستقبل کی ریاست کا حصہ سمجھتے ہیں اور بستیوں کو تنازعہ کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details