اردو

urdu

دبئی سے تل ابیب جانے والی پہلی پرواز کا خیرمقدم

By

Published : Nov 26, 2020, 7:10 PM IST

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دبئی سے تل ابیب جانے والی پہلی پرواز کا خیر مقدم کیا ہے۔

Israeli Prime Minister Netanyahu to welcome first flight from Dubai to Tel Aviv
بہ شکریہ ٹوئٹر

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے بین گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دبئی اور تل ابیب کے درمیان پہلی تجارتی پرواز کے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔

ویڈیو

وزیر اعظم نیتن یاہو کے ترجمان جینڈیلمین نے ٹویٹ کیا 'وزیر اعظم نیتن یاہو آج صبح پہلی فلائی دبئی تجارتی اڑان کے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی جو بین گوریئن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی'۔

  • سیاحوں کا استقبال:

بتایا گیا ہے کہ یہ پرواز اسرائیل میں اماراتی سیاحوں کے استقبال کے لئے شروع کیا گیا ہے اور اسی طرح یو اے ای میں سفر کے لیے اسرائیلی عوام اور سیاحوں کے لیے راہ ہم وار ہوگی ہے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

رواں ماہ کے شروع میں کم لاگت والا کیریئر فلائڈوبائی نے کہا تھا کہ وہ دونوں مراکز کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے دونوں مرکزوں کے مابین دو بار پرواز شروع کرے گا۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اسرائیلی پرچم بردار جہاز آل ال اگلے ماہ دونوں ممالک کے درمیان پروازیں شروع کرنے والا ہے جبکہ اس کے اماراتی مساوی اتحاد نے اگلے برس کی پہلی سہ ماہی میں پروازوں شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ پندرہ ستمبر 2020 کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے بحرین کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ایک تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے جس میں سفارتی تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کا تصور کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details