اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو آج یروشلم کی ایک عدالت میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہوئے۔
71 سالہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو پر طویل عرصے سے جاری تحقیقات سے منسلک رشوت، فراڈ اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ نیتن یاہو نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں مخالف میڈیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی عہدیداروں کے ذریعہ پھنسایا جارہا ہے۔
نیتن یاہو اسرائیل کی ملکی تاریخ میں پہلے سربراہ ہیں جو مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم وہ خود پر رشوت، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
اسرائیل کے شہر یروشلم میں عدالت پہنچنے پر وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ان مقدمات کا مقصد کسی بھی طرح ان کی حکومت کا تختہ الٹنا تھا۔