اسرائیلی پولیس کے ایک بیان کے مطابق، ہفتے کے روز یروشلم حادثے Jerusalem Incident میں ایک اسرائیلی شخص چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطینی حملہ آور Palestinian Attacker کو اسرائیلی سرحدی پولیس نے موقع واردات پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس سے پہلے کہ وہ چاقو مارنے کی کوشش کرتا، اسرائیلی پولیس نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والے عسکریت پسند اسلامی گروپ 'حماس' نے یروشلم حادثے Hamas on Jerusalem Incident پر کہا کہ 'نوجوان ایک حملہ آور تھا اور اس نے حملے کو بہادری کے طور پر سراہا، لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی بارڈر پولیس اہلکار ایک فلسطینی شخص کو گولی مار رہا ہے جو زمین پر پڑا تھا۔
وہیں حملے کے مقام کے قریب عربوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ہے، جس کے سبب بدامنی شہر کے دیگر حصوں میں پھیل گئی، جس میں ایک قریبی مقدس مقام بھی شامل ہے جو یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔
حالیہ ہفتوں میں یروشلم میں کشیدگی Tensions in Jerusalem میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیلی فورسز اور محلوں میں رہنے والے عرب باشندوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسی علاقے میں ایک اسرائیلی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔