اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد سے ابوظہبی میں شہزادے کے نجی محل میں ملاقات Israeli PM Meets UAE Crown Prince کی۔
نفتالی بینیٹ کا یہ دورہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ Israeli PM visit to UAE ہے، جو کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی جدوجہد کے پس منظر میں علاقائی سفارت کاری کے ایک حصے کے طور پر ہے۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کو طویل عرصے سے ایران کے جوہری پروگرام پر مشترکہ تشویش رکھتے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں اسرائیل نے اپنے اعلیٰ سفارت کار اور اپنے دفاعی اور جاسوسی سربراہوں کو یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں سے ملنے کے لیے روانہ کیا ہے تاکہ ایران کے بارے میں مزید مضبوط رویہ اختیار کیا جا سکے۔
وہیں سفارت کاری ناکام ہونے کی صورت میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی بار بار دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔
اسرائیل کو ایران کے تعلق سے تشویش ہے کیونکہ ایران نے ویانا میں مذاکرات کاروں کی میٹنگ کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا ہے اور ایک ہی وقت میں اپنے جوہری پروگرام کو تیز کرتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔