اسرائیل میں لیکود اور بلو اینڈ وائٹ فریق جماعتوں نے رواں ماہ کے آخر تک ریاستی بجٹ کے بارے میں بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے اسرائیلی پارلیمنٹ کو تحلیل ہونے روکا جاسکتا ہے۔
اطلاع کے مطابق کل متفقہ طور پر ایک بل پیش کیا جائے گا، جس میں ایک شیڈول کا خاکہ پیش کیا جائے گا ۔ اس کے مطابق 2020 کا ریاستی بجٹ 31 دسمبر 2020 تک منظور کیا جائے گا اور 2021 کا ریاستی بجٹ 5 جنوری 2021 تک منظور کیا جائے گا۔
اگر بجٹ میں طے شدہ تاریخ سے اتفاق نہیں ہوتا ہے تو نیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) خود بخود تحلیل ہوجائے گا اور 23 مارچ 2021 کو ابتدائی انتخابات ہوں گے۔