اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اس نے حماس کے متعدد مقامات اور سرنگوں کو نشانہ بنایا۔
ساحلی انکلیو سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی پر بمباری کی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پٹی پر فضائی حملہ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے قریب واقع اسرائیلی شہر اشدود پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔
بیان کے مطابق 'ان راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے زیر استعمال مختلف تنصیبات اور سرنگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا'۔
ادھر اسرائیلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملوں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پٹی پر فضائی حملہ یہ بھی پڑھیں: امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطیٰ میں پرواز، ایران کی ناراضگی
جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں فلسطینی کھیتوں پر بمباری کی جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ سے کیے جانے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں 15 برس بعد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ مئی اور جولائی میں منعقد کیے جائیں گے۔
ان انتخابات کا اعلان حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے درمیان مصالحت کی کوششوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔