اردو

urdu

ETV Bharat / international

نتن یاہو کی اہلیہ قصوروار

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے معاملے میں قصوروار قرار دے کر انہیں 15 ہزار 275 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی۔

By

Published : Jun 16, 2019, 11:28 PM IST

سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے معاملے میں نیتن یاہو کی اہلیہ قصوروار

یروشلم مجسٹریٹ کورٹ نے سارہ نیتن یاہو اور اسٹیٹ اٹارنی کے دفتر کے درمیان طے پانے والی لین دین کی عرضی کو قبول کرلیا۔ اس کے تحت سارہ کو دوسرے شخص کی غلطی پر جان بوجھ کر استحصال کرکے کچھ فائدے حاصل کرنے کا قصور وار قرار دیا گيا۔

60 سالہ سارہ نیتن یاہو پر ابتداء میں فراڈ، سنگین فراڈ اور اعتماد شکنی کا الزام لگایا گیا تھا۔ چارج شیٹ کے مطابق انہوں نے سیکڑوں عدد خوراکوں کے لیے پبلک فنڈ سے ایک لاکھ ڈالر حاصل کیے تھے، جو مشہور ریستورانوں کی طر ف سے سپلائی کیے گئے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر باورچی موجود نہ ہونے کا جھوٹ بولا تھا۔

سارہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکلہ ان قوانین سے ناواقف ہیں، جن میں ایسا کرنے کی ممانعت ہے اور یہ بھی کہا کہ کھانے کا آرڈر رہائش گاہ پر حاضر ہونے والوں کی میزبانی کے لیے ان کے معاون کی طرف سے دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details