میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں کشیدگی دوسرے ہفتے بھی جاری ہے جس میں اب تک اسرائیلی حملوں میں 217 فلسطینی 'شہید' ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔
العربیہ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے لیے بنائی گئی سرنگوں کو تباہ کرنے کا عمل پہلی ترجیح کے طور پر جاری رہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔
جنوبی اسرائیل میں یہودی کالونیوں کی قیادت سے ملاقات میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی مزید کئی روز جاری رہے گی۔