اسرائیل نے جنوبی کوریا کے ساتھ جلد ہی میعاد ختم ہونے والے فائزر بائیو انٹیک کی کورونا وائرس ویکسین کی 700,000 خوراکیں بھیجنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت جنوبی کوریا بعد میں اتنے ہی ویکسین واپس لوٹائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کو بتایا 'اسرائیل ایک معاہدے کے مطابق جولائی کے آخر تک فائزر ویکسین کی تقریبا 700,000 خوراکیں جنوبی کوریا بھیجے گا۔ اس کے بدلے میں جنوبی کوریا ستمبر تا اکتوبر میں اسرائیل کو اتنی ہی ویکسین واپس کرے گا'۔