اسرائیل میں کورونا وائرس مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسی کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے ملک میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اس کی روک تھام کے سلسلے میں کیے جانے والے دیگر اقدامات میں ویکسین کی فراہمی اور فضائی سروس کی ایک ہفتے کے لیے معطلی شامل ہے۔ اسرائیلی حکومت کم عمر افراد کو ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رہی ہے۔
اسرائیل میں 90 لاکھ کی آبادی میں 25 لاکھ آبادی کو ویکسین فراہم کیے جانے کے باوجود حالیہ ایام میں کورونا کی وبا میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ جنوری میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی ایک بڑی وجہ اسرائیل میں سماجی دوری پرعمل درآمد نہ کرنا ہے۔