اسرائیل دنیا کے ان چنندہ ممالک میں سے ایک ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے لیکن اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 سے 9 لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 401 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے تقریباً تین ماہ قبل 18 اپریل کو کووڈ۔ 19 سے ایک دن میں سب سے زیادہ 13 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 1906 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔