کورونا وائرس کی عالمی وبا نے انسانی زندگی کو ہر اعتبار سے متاثر کیا ہے، اس وبا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ، تاہم یہ وبا عالمی سطح پر مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔
فی الوقت دنیا کا کوئی بھی حصہ اس وبا سے محفوظ نہیں ہے، اس لیے برابر مختلف علاقوں اور ملکوں میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل میں بھی اسی کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ 'یقیناً اس اقدام کی ہم سب کو بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی' لیکن ملک میں یومیہ چار ہزار سے زائد متاثرین سامنے آنے کے بعد یہ سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔
اس لاک ڈاؤن کے دوران اسرائیلیوں کا مقدس تہوار بھی متاثر ہو سکتا ہے۔