اسرائیلی فوج نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں غزہ پٹی سے داغے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو ناکام بنا دیا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی علی الصبح ٹوئٹر پر کہا ’’غزہ سے عسکریت پسندوں نے آج رات دوسری بار اسرائیلی شہریوں پر راکٹ داغے۔ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے راکٹ کو مار گرایا اور شہریوں کو محفوظ بنایا‘‘۔
کچھ منٹ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا تھا کہ جنوبی اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بند ہو گئے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔
اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فوج نے سنیچر کو غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے۔